20 سالہ بسمہ کے اغوا کی تفتیش میں اہم انکشافات

اغوا کار بسمہ کو لے کر نوری آباد گئے،رابطوں کے دوران اغوا کاروں نے کراچی میں ہی دو بار جگہ تبدیل کی، بسمہ کے قریبی دوستوں کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 مئی 2019 13:40

20 سالہ بسمہ کے اغوا کی تفتیش میں اہم انکشافات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2019ء) کراچی کے علاقے ڈیفینس میں اغوا ہونے والی 20 سالہ بسمہ کے حوالے سی کی گئی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بسمہ کے گھر پہنچنے کے بعد تفتیش کا دائر کار وسیع کر دیا گیا ہے،بسمہ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق لڑکی کو اغوا کے بعد کراچی میں ہی رکھا گیا۔

اغوا کار بسمہ کو لے کر نوری آباد بھی گئے۔رابطوں کے دوران اغوا کاروں نے کراچی میں ہی دو بار جگہ تبدیل کی۔تفتیشی ذرائع کے مطابق بسمہ کے قریبی دوستوں کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔چائے کے ہوٹل کے اطراف کی بھی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جائے گی۔خیال رہے کراچی کے علاقے ڈیفینس سے اغواہونے والی 20 سالہ بسمہ گھر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

لڑکی کی رہائی کے لیے اہل خانہ سے مبینہ طور پر 1 کروڑ روپے کا تاوان طلب کیا گیا تھا جس کی ادائیگی کے بعد ہی لڑکی کو رہا کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں اہلخانہ کا کوئی قریبی شخص ملوث ہو سکتا ہے،ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی کے والد نے پولیس کو تفصیلات نہیں بتائیں تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ اہلخانہ نے لڑکی کی رہائی کے لیے رقم ادا کی ہے۔ایس ایس پی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ کیس پولیس کے لیے ایک چیلنج ثابت ہوا اس سے مستقبل میں پولیس کا ایسے کیسز سے نمٹنے کے لیے صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح ہو کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں ایک نوجوان لڑکی کو اس کی رہائشگاہ کے باہر سے 4 مسلح ملزمان نے گرفتار کر لیا تھا۔کا۔پولیس نے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغواء کی واردات اتوار کے روز تقریباَ ایک بج کر 45منٹ پر ہوا تھا۔لڑکی کے اغوار کی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :