Live Updates

حکومت کتنا عرصہ پورا کرے گی؟ صحافی کا مریم نواز سے سوال

حکومت مخالف کسی تحریک کی ضرورت نہیں،حکومت کسی کے گرانے سے پہلے خود گر جائے گی۔ مریم نواز کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 مئی 2019 13:52

حکومت کتنا عرصہ پورا کرے گی؟ صحافی کا مریم نواز سے سوال
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مئی 2019ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آج  سینئیر قیادت کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچیں۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ حکومت کتنا عرصہ پورا کرے گی ؟ جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ حکومت کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے یہ اپنی دشمن خود ہے۔حکومت مخالف کسی تحریک کی ضرورت نہیں،حکومت کسی کے گرانے سے پہلے خود گر جائے گی۔

پارلیمنٹ،دستور اور عوام کی بالادستی ہی پاکستان کی اصل پہچان ہے۔ مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو کتنا نقصان پہنچایا؟۔مریم نواز نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی کے پاس اب جھوٹ ختم ہو گئے ہیں۔ملک کو جمہور، پارلیمنٹ اور سویلین بالادستی کے اصولوں پر چلنا چاہئیے۔خیال رہے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس آج ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ اجلاس کی صدارت شاہد خاقان عباسی اور راجا ظفر الحق کریں گے. پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس آج پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں منعقد ہوگا،اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا. اجلاس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین راجہ ظفر الحق اورصدر شاہد خاقان عباسی و پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال مشترکہ طور پر کریں گے. مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مقرر ہونے کے بعد مریم نواز کی پہلی باضابطہ پارٹی میٹنگ میں شرکت ہوگی. پارٹی کی حالیہ تنظیم نو کے بعد اپنی نوعیت کا سب سے بڑا مشاورتی اجلاس بلایاگیا ہے،پارٹی کی سینئر قیادت کے علاوہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان بھی شریک ہوں گے. اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیم سازی اور مستقبل کی حکمت عملی پرتفصیلی غور ہوگا،سنگین ہوتے معاشی بحران، ڈالر کی قیمت میں اضافے، بدترین مہنگائی کی صورتحال پر پارٹی لائحہ عمل مرتب کرے گی. ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف لالہ موسی جائیں گے،مریم نواز اور حمزہ شہباز قمر زمان کائرہ اور ان کے خاندان سے ان کے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گے. پارٹی کی سینئر قیادت کے علاوہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان بھی شریک ہوں گے. اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیم سازی اور مستقبل کی حکمت عملی پرتفصیلی غور ہوگا،سنگین ہوتے معاشی بحران، ڈالر کی قیمت میں اضافے، بدترین مہنگائی کی صورتحال پر پارٹی لائحہ عمل مرتب کرے گی.
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات