Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کا قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

میری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں آصف علی اور ان کے اہل خانہ کے لیے ہیں :ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 20 مئی 2019 13:59

وزیر اعظم عمران خان کا قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر اظہار ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی کا گزشتہ رات انتقال ہو گیا تھا۔ آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ امریکا میں زیر علاج تھی جہاں اس کا انتقال ہو گیا۔ نور فاطمہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھی اور کئی ماہ سے امریکا میں زیر علاج تھی تاہم اپنی بیٹی کی اتنی تشویش ناک حالت کے باوجود قومی کرکٹر آصف علی دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب رہے۔

قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف گزشتہ پی ایس ایل کے دوران ہوا تھا۔ اس حوالے سے نوجوان قومی کرکٹر شاداب خان کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آصف بھائی کی بیٹی کو جنت نصیب فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر دیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی جیسا صابر انسان نہیں دیکھا، اس مشکل وقت ہم آصف علی کے ساتھ ہیں۔

آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر وزیر اعظم عمران خان نے آصف علی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ” میری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں آصف علی اور ان کے اہل خانہ کے لیے ہیں جن کی بیٹی کینسر کے باعث انتقال کرگئی ہیں، اللہ انہیں اس قیمتی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے“۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات