Live Updates

گیس کمپنیوں نے نقصانات کم کرنے کی بجائی صارفین پر دبائو بڑھانے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، میاں زاہد حسین

پیر 20 مئی 2019 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دیں کیونکہ اس سے مہنگائی بڑھے گی جبکہ عوام کی قوت خرید مزید کم ہو جائے گی۔گیس کی قیمت میں اضافہ سے بجلی بھی مہنگی ہو جائے گی جبکہ پیداوار اور برآمدات بھی متاثر ہوںگی۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری ایک بیان کے مطابق تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انرجی مکس میں گیس کا حصہ تقریباً نصف ہے اس لئے اس کی قیمت میں اضافہ سے عوام کے علاوہ معیشت کا ہر شعبہ بری طرح متاثر ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ گیس کمپنیوں نے اصلاحات کے ذریعے نقصانات کم کرنے کے بجائے بل ادا کرنے والے صارفین پر دبائو بڑھانے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے جس سے انھیںصرف قلیل المدتی فائدہ ہو گا جبکہ ایماندار صارفین کی حوصلہ شکنی ہو گی۔انھوں نے کہا کہ گیس کمپنیوں کو اپنے حالات بہتر بنانے کا پابند کیا جائے تاکہ وہ اپنے ہر مسئلے کا حل گیس کی قیمتوںمیں اضافہ سے نہ ڈھونڈیں کیونکہ یہ کوئی مستقل اور پائیدار طریقہ نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات