سرگودھا کے قصبہ جھاوریاں میں چھاپہ مار ذخیرہ کی گئی 2400 بوری گندم برآمد کر کے خریداری مرکز منتقل کر دی گئی

پیر 20 مئی 2019 14:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء)سرگودھا کے قصبہ جھاوریاں میں چھاپہ مار ذخیرہ کی گئی 2400 بوری گندم برآمد کر کے خریداری مرکز منتقل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق جھاوریاں کے علاقہ میں ساجد،عارف،شوکت نے گندم گٹووں میں ڈال کر ذخیرہ کی گئی تھی جس کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہپور نے ٹیم کے ہمراہ گودام پر چھاپہ مار کر 2400 گٹو زخیرہ گندم برآمد کر لی جسے قبضہ سرکار میں لے کر مرکز خرید گندم منتقل کر دی گئی۔