رمضان میں سستے بازاروں کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی ہے، قلندر خان لودھی

پیر 20 مئی 2019 14:41

رمضان میں سستے بازاروں کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا رمضان میں سستے بازاروں کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی ہے، سستے بازاروں میں تاجربرادری اپنے سٹالز میں کم منافع سے عوام کو ریلیف دیکر حکومتی اقدام کو کامیاب بنائیں۔ وہ حویلیاں سستا بازار کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایف سی ایبٹ آباد عنصر قیوم، شعیب سواتی، اسسٹنٹ کمشنر سیدگلفام شاہ، ٹی ایم او حویلیاں اعجاز رحیم خان، تحصیل کونسل حویلیاں میں اپوزیشن لیڈر افتخار احمد خان بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے سستا بازار کے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور اشیائِ خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کے متعلق معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خریداری کیلئے آنے والے صارفین سے بھی سستا بازار میں ملنے والی اشیاء کے متعلق پوچھا۔

صوبائی وزیر ِخوراک قلندر خان لودھی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے سستے بازاروں کے انعقاد کی ہدایت کی ہے تاکہ اس ماہِ مبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد میں ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی نگرانی میں ہر چھوٹے بڑے شہر میں سستا بازار کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تاجر برادری کے تعاون سے روزمرہ اشیاء خوردونوش کے علاوہ دیگر ضروریات زندگی بھی رکھی گئیں ہیں جہاں سے عوام مناسب قیمتوں پر خریداری کر سکتے ہیں۔

قلندر لودھی نے کہا کہ حویلیاں میں منعقد ہونے والے سستے بازار میں تاجر برادری نے جس جوش اور قربانی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے ٹی ایم اے حویلیاں کو سستا بازار کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :