سبزی منڈی میں تین روز قبل فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا ملکیار کا رہائشی نوجوان جاں بحق

پیر 20 مئی 2019 14:46

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ہری پور کی سبزی منڈی میں تین روز قبل فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا ملکیار کا رہائشی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعتہ المبارک کے روز ملکیار کے رہائشی نوجوان فردوس ولد عبدالرحیم نے سبزی منڈی میں واقع اپنی کھلونوں کی دکان پر موجود تھا کہ اسی دوران نامعلوم افراد جو افغان مہاجر بتائے جاتے ہیں، نے ڈکیتی کی غرض سے اس سے توں تکرار شروع کر دی، مزاحمت پر ان افغانیوں نے اس پر آتشیں اسلحہ سے شروع کر دی جس کے نتیجہ میں فردوس شدید زخمی ہو گیا۔

فردوس کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ٹراما سنٹر پہنچایا گیا جہاں پر اسے طبی امداد دینے کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان ملک پورہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔