مختلف بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

پیر 20 مئی 2019 14:46

مختلف بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام مختلف بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر سکوارڈن لیڈر عامر اقبال نے بتایاکہ تربیتی کیمپ میں 8 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

فیڈریشن نے رمضان المبارک میں تربیتی کیمپ کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔ رمضان المبارک میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ تراویح کے بعد رات 10 بجے سے 2 بجے تک لگے گا۔ انہوں نے کہاکہ تربیتی کیمپ میں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو عالمی سطح کے مقابلوں کیلئے شارٹ لسٹ کریں گے۔