ڈی ایچ کیو اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سوموار کو بھی جاری رہی

پیر 20 مئی 2019 14:46

ڈی ایچ کیو اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سوموار کو بھی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے غریب مریض پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹر پر حملہ کے واقعہ کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں کئی روز سے ہڑتال جاری ہے جو سوموار کے روز بھی جاری رہی۔

(جاری ہے)

سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے غریب مریض پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس پر علاج کروانے پر مجبور ہیں، ایک نجی ہسپتال میں گذشتہ روز غریب ریڑھی بان کی بیوی زچگی کے دوران بچے سمیت جاں بحق ہو گئی۔

عوام سرکاری ہسپتالوں کے جلاد ڈاکٹروں کے خلاف سخت مشتعل ہو چکے ہیں اور صوبائی حکومت سے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔