Live Updates

عمران خان ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالیں گے،اکبر ایوب خان

پیر 20 مئی 2019 14:54

عمران خان ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالیں گے،اکبر ایوب خان
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ مشکل فیصلوں کے بعد ملکی معیشت مضبوط پوزیشن میں آ گئی ہے، عمران خان جیسی دیانتدار قیادت نے ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنا ہے، شروع میں کچھ مشکلات ضرورت ہیں لیکن اچھے دن بھی آنے والے ہیں۔ وہ اپنے سیکرٹریٹ میں عوامی وفود اور معززین حلقہ سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام یوین کونسلوں کو برابری کی سطح پر فنڈز مہیا کر کے انہیں ترقی کے دھارے میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، 2023ء سے قبل ہری پور ضلع کی ایک منفرد اور نئی تصویر عوام کو نظر آئے گی۔ اس موقع پر نزاکت خان، آصف خان ناظم گاڑ، بابو چن زیب خان، جمیل الرحمن کھیری، اورنگزیب جم، انجینئر فردوس خان، صدام خان، ضیاء خان، ایس ڈی او محبوب الرحمن، محمد شاہد، عمیر خان اور حلقہ پی کے 40 کے عمائدین بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے علاقوں کے مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات