فواد چوہدری نے مولانا منیب الرحمن اور مفتی پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دیدی

سائنسی طریقے سے چاند دیکھنے کا یہ آسان طریقا ہے ،چاند کو دیکھنے کیلئے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں، وفاقی وزیر

پیر 20 مئی 2019 15:01

فواد چوہدری نے مولانا منیب الرحمن اور مفتی پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مولانا منیب الرحمن اور مفتی پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دیدی ہے، سائنسی طریقے سے چاند دیکھنے کا یہ آسان طریقا ہے ،چاند کو دیکھنے کیلئے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ مولانا منیب الرحمان اور مفتی پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دیدی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مفتی منیب الرحمان اور مفتی شھاب پوپلزئی آئیں اور دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے ۔فواد چوہدری نے کہاکہ سائنسی طریقے سے چاند دیکھنے کا یہ آسان طریقا ہے ،چاند کو دیکھنے کیلئے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں ۔