معیشت کو سہارا دینے کیلئے مل کرحکمت عملی بنانا ہوگی، مقدس ماہ میں دعا کریں ڈگمگاتی معیشت سنبھل جائے ، حمزہ شہباز

ہم چاہتے تھے جمہوریت کی ٹوٹی پھوٹی گاڑی چلتی رہے،اگر ڈوبتی کشتی کو تقویت نہ بخشی تو ہم سب قصوروار ہونگے، گفتگو

پیر 20 مئی 2019 15:07

معیشت کو سہارا دینے کیلئے مل کرحکمت عملی بنانا ہوگی، مقدس ماہ میں دعا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معیشت کو سہارا دینے کیلئے مل کرحکمت عملی بنانا ہوگی، مقدس ماہ میں دعا کریں ڈگمگاتی معیشت سنبھل جائے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ معیشت سسکیاں لے لے کر مر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،کوئی معاشی سمت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ غیر یقینی کی صورتحال قوم کیلیے زہر قاتل ہے،لوگوں سے پوچھیں جن کی مائیں بیٹیاں دوائی کیلئے تڑپ رہی ہیں۔حمزہ شہباز نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ ہوچکا ہے،گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہیں ہیں۔حمزہ شہباز نے کہاکہ پاکستان کی کشتی ہچکولے کھارہی ہے،رمضان کے مبارک مہینے میں دعا کریں ڈگمگاتی ہوئی معیشت سنبھل جائے۔حمزہ شہباز نے کہاکہ معیشت کو سہارا دینے کیلئے مل کرحکمت عملی بنانا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ دل پر پتھر رکھ کر حلف لیا تھا جمہوریت کی خاطر حکومت کو پانچ سال پورے کرنے دیں گے۔حمزہ شہباز نے کہاکہ ہم چاہتے تھے جمہوریت کی ٹوٹی پھوٹی گاڑی چلتی رہے،اگر ڈوبتی کشتی کو تقویت نہ بخشی تو ہم سب قصوروار ہونگے۔