ماہرین لائیو سٹاک نے ہر 2 ما ہ بعد دیہی مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت کر دی

پیر 20 مئی 2019 15:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ماہرین لائیو سٹاک نے دیہی مرغیوں کے مالکان اور پولٹری فارمرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر 2ماہ بعد ایک مرتبہ اپنی مرغیوں کو رانی کھیت اور فائول پاکس جیسی امراض سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی اثرات کے باعث کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے حکا م پولٹری فارمرز کی معاونت کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ حفاظتی ٹیکہ جات گھر کے قریب ویٹرنری ہسپتالوں یا لائیو سٹاک ڈسپنسریوں سے لگوائے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :