کاشتکاروں کو فوری طور لوبیا کی کاشت شروع کرنے کی ہدایت کر دی

پیر 20 مئی 2019 15:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں اور زمینداروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ فوری طور پر لوبیے کی کاشت شروع کر دیںکیونکہ مئی کے آخر اور جون میںلوبیے کی کاشت انتہائی مفید اور خصوصی اہمیت کی حامل ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایا کہ لوبیا کو عام طور پر چارے کیلئے کاشت کیا جاتا ہے کیونکہ اس کا چارہ انتہائی لذیز ہونے کے ساتھ ساتھ ذود ہضم بھی ہوتا ہے جو گائیوں او ر بھینسوں میں خاص طور پر بے حد مفید اور دودھ کی پیداوار بڑھانے میں بھی معاونت کرتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ لوبیے کی پھلیوں کو سبزی کے طور پر جبکہ اس کے پکے ہوئے دانوں کو دال کے طور پر بھی پکا کر کھایا جاتا ہے جو ذائقے میں بہت لذت کے حامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار فوری طور پر لوبیے کی فصل کی کاشت کا آغاز کر دیں اور اس کیلئے ذرخیز میرا زمین کا انتخاب کیا جائے تاکہ بہتر پیداوارحاصل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :