کپاس کی کاشت سے چنائی تک کاشتکاروں کو حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت
پیر 20 مئی 2019 15:11
(جاری ہے)
انہوںنے بتایاکہ اس بیماری کا حملہ فصل کے آغاز میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے نوخیز پودے مرجھاجاتے ہیںکیونکہ اس بیماری کے جراثیم یا تو زمین میں موجود ہوتے ہیں یا بیج کے ساتھ چمٹے ہوتے ہیں لہٰذا کاشتکار اس کے انسدادکیلئے بیج کو پھپھوند زہر تھائیو فینیٹ میتھائل بحساب 2.5گرام فی کلوگرام بیج یا ڈائی فینا کوناذول بحساب 1سی سی فی کلوگرام بیج کے یا کاربینڈا زیم2.5گرام فی کلوگرام بیج کے حساب سے لگا کر کاشت کریں تو اس بیماری کے حملے سے فصل کی مکمل حفاظت ممکن ہے۔
انہوں نے بتایاکہ پتہ مروڑ وائرس کی بیماری ایک وائرس کی وجہ سے پھیلتی ہے اور اس وقت کپاس کی فصل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والی بیماری سمجھی جاتی ہے جس میں پتے کی سطح چڑمڑ ہوجاتی ہے ،پتے کی نسیں موٹی ہوجاتی ہیں اور پتے کو سورج کے سامنے کرکے دیکھنے پر واضح طورپر دیکھی جاسکتی ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ پتے کے نیچے نسوں سے چھوٹے چھوٹے پتے نکل آتے ہیںنیز شدید حملے کی صورت میں پتے اوپر کی طرف مڑ کرپیا لے کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سفید مکھی اس وائرس کو متاثرہ پودوں سے تندرست پودوں پر منتقل کرنے کا باعث ہے لہٰذا سفید مکھی کے حملے کی صورت میں بیماری کا حملہ بھی شدت اختیار کر جاتاہے۔انہوںنے بتایاکہ چونکہ کپاس کی فصل کے علاوہ اس بیماری کے جراثیم بہت سی دوسری فصلوں اور جڑی بوٹیوں پر بھی پرورش پاتے ہیںلہٰذااس بیماری کے انسداد کیلئے قوت مدافعت رکھنے والی کپاس کی اقسام محکمہ زراعت کے مشورہ سے کاشت کی جائیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
-
امرود کے باغبانوں کو نئے پودے لگانے کا عمل 15اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.