محکمہ زراعت شگر کے زیر اہتمام ایک روزہ کسان ڈے منایا گیا

پیر 20 مئی 2019 15:11

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) محکمہ زراعت شگر کے زیر اہتمام ایک روزہ کسان ڈے منایا گیا جس میں بلتستان بھر کے سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات اور رہنماوں نے شرکت کی۔ گزشتہ روز سے شروع ہونے والے پروگرام میں سب سے پہلے شگر کے کسانوں کی متعدد تنظیمات کے نمائندے، کمرشل سبزیات کاشت کرنے والے کسان، پروگریسو کسان کے نمائندے اور سماجی و سیاسی شخصیات نے محکمہ زراعت شگر کے جاری ایکٹی ویٹیز کا مشاہدہ کیا۔

سیڈ فارم میں منعقدہ پروگرام کے مہمان خصوصی رکن اسمبلی عمران ندیم اور وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نعیم خان تھے۔ معزز مہمانوں کو بریفینگ کے لئے محکمے سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شگر غلام اللہ ثاقب اور انچارج پی اے آر سی سکردو سٹیشن محمد ایوب بلغاری موجود تھے۔

(جاری ہے)

جہاں مہمانوں اور کسانوں نے سیڈ پروڈکشن کے پلاٹس کا معائنہ کیا جس میں پالک، بند گوبھی، چیا سیڈ، قینواہ، فراش بین، وغیرہ لگائے گئے تھے اس موقع پر کسانوں کو سیڈ بنانے کے عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

معزز مہمانوں اور کسانوں نے جاری ایکٹی ویٹیز کو خوب سراہا اور کہا کہ یہ گلگت بلتستان میں محکمہ زراعت کا اہم اچیومنٹ اورٹارگٹ ہے۔ یہ ایک گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔ اسکے بعد تمام مہمانوں کو فروٹ پروسیسینگ یونٹ ٹھون ٹھونپی کا دورہ کرایا گیا جہاں خوبانی سکھانے کے جدید پلانٹ لگ چکا ہے۔اس وزٹ میں ڈائریکٹر زراعت بلتستان ریاض علی نے سی پی یو کے قیام کے محرکات اور مقاصد سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اس پروجیکٹ کو شگر کے کسانوں کے لئے اہم قرار دیا،اس موقع پر سوالوں کے جواب کے سیشن ہوئے۔ جہاں اس سال دو لاکھ کے قریب نئے فروٹ پلانٹس لگائے گئے ہیں۔شرکاء نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں یہاں سے معیاری فروٹ پلانٹس دستیاب ہونگے۔یہاں بھی ڈائریکٹر زراعت بلتستان نے مہمانوں کو اس ماڈل نرسری کے قیام کے مقاصد سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :