ٹرانسپورٹ مالکان ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا پابند کریں،سہیل افضل

پیر 20 مئی 2019 15:28

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ڈی ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ20 سہیل افضل نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ مالکان ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا پابند کریں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ڈرائیوز گاڑی چلاتے وقت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہرگز نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں اپنے دفتر میں ٹرانسپورٹ مالکان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس احمد ارسلان ملک اور سیکٹرIIکمانڈر ندیم اشرف وڑائچ کے مطابق کمزور ٹائر ز کی حامل گاڑیوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جارہا ہے اور ایسی گاڑیوں کو روڈ پر آنے کی ہرگز اجاز ت نہ ہو گی۔ انہوں نے مالکان کو کمزور اور ناقص ٹائرز کے استعمال سے ہونے والے نقصانا ت بارے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر آپریشنل آفیسر انسپکٹر راؤ عاطف سہیل نے ٹرانسپورٹ مالکان کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی اصولوں بارے آگاہی فراہم کی اور ان کے سوالوں کے تسلی بخش جواب دیئے۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹ مالکان نے موٹر وے پولیس کی طرف سے دی گئی ہدایت پر عمل درآمد اور اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :