شیخ رشید نے ہمیشہ بڑھکیں ہی ماری ہیں،

اب ان پراپنے نئے آقا نیازی کا بھوت سوار ہے اور انکی خوشنودی میں دن رات مصروف ہیں،مرتضی وہاب

پیر 20 مئی 2019 15:28

شیخ رشید نے ہمیشہ بڑھکیں ہی ماری ہیں،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) سندھ کے مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید نے ہمیشہ بڑھکیں ہی ماری ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید پر اب اپنے نئے آقا نیازی صاحب کا بھوت سوار ہے اور انکی خوشنودی میں دن رات مصروف ہیں انکے اپنے ادارے ریلوے کا حال خراب ہے مگر انکی توجہ سیاست پر ہے، انہوں نے کہا کہ دوسروں سے استعفیٰ طلب کرنے والے آئے روز ٹرینوں کے حادثات پر کب مستعفی ہونگے ۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بدترین خسارے کا شکار ریلوے کی بدترین کارکردگی پر وزیر ریلوے استعفیٰ دیں۔ شیخ رشید جان لیں کہ ملکی معیشت کسی اور نے نہیں بلکہ آپ کی نااہل سرکار کے بلند و بانگ دعوئوں نے تباہ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت کی ہدایت پر کے سی آر کو مقررہ وقت میں بحال کریںگے ،اب ہمارے بدترین مخالفین بھی تسلیم کررہے ہیں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی میں سندھ حکومت جدوجہد کررہی ہے۔