Live Updates

اپوزیشن جماعتیں کسی امپائر کی انگلی کے اشارے پر سڑکوں پر نہیں آرہیں ، کٹھ پتلیوں کی نیندیں حرام ہو چکی ‘عظمیٰ بخاری

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد جمہوریت کا حسن ہے ، چابی والے کھلونے پارلیمنٹ نہیں بچوں کے کھیلنے کیلئے ہی اچھے ہوتے ہیں ‘ ردعمل

پیر 20 مئی 2019 15:28

اپوزیشن جماعتیں کسی امپائر کی انگلی کے اشارے پر سڑکوں پر نہیں آرہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد جمہوریت کا حسن ہے ، کسی امپائر کی انگلی کے اشارے پر سڑکوں پر نہیں آرہے ، کٹھ پتلی وزیر اعظم اور انکے خوشامدیوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ، چابی والے کھلونے پارلیمنٹ میں نہیں بچوں کے کھیلنے کیلئے ہی اچھے ہوتے ہیں۔

انہوں نے وزیر اطلاعات صمصام بخاری کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت خود این آر او کی پیداوار ہے،نواز شریف نے این آر او لینا ہوتا تو آج نواز شریف وزیر اعظم ہوتے،تحریک انصاف بائیس سال سے اشاروں پر چل رہی ہے،اپوزیشن جماعتیں کسی امپائر کی انگلی کے اشارے پر سڑکوں پر نہیں آرہیں ،اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد جمہوریت کا حسن ہے، کٹھ پتلی وزیر اعظم اور ان کے خوشامدیوں کی کل سے نیندیں حرام ہو چکی ہیں،عظمی بخاری نے کہا کہ کرپشن کرپشن کا شور مچانے والے خود سب سے بڑے کرپٹ ہیں ،تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں چوں چوں کا مربہ ہے، عمران خان سمیت ان کے حواری بہت جلد جیلوں میں ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امپائر کے اشاروں پر چلنے والا وزیر اعظم ملک و قوم کیلئے کسی صورت قابل قبول نہیں، چابی والے کھلونے پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ بچوں کے کھیلنے کے لئے ہی اچھے ہوتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات