کاشتکارہلدی کے پتے سوکھنے پر فصل برداشت کرلیں،زرعی ماہرین

پیر 20 مئی 2019 15:49

سلانوا لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) زرعی ماہرین نے ہلدی کے کاشتکاروںکوسفارش کی ہے کہ دسمبرکے آخرتک جب ہلدی کے پتے سوکھنے لگ جائیںبرداشت کرلیںبرداشت سی3.4روزقبل کھیت کوہلکاپانی لگائیںاووروترحالت میںپتے کاٹ کرعلیحدہ کرلیںاگرزمین زیادہ گیلی ہوگی توکنڈیوںسے مٹی الگ نہیں ہوگی اوراگرزمین ز یادہ سخت ہوگی توبھی برداشت میںدقت ہوگی فصل کی برداشت کسی کی مددسے کریںاگرکاشت کی گئی ہلد ی کابیج رکھنامقصودہوتوفصل کا کچھ حصہ کھیت میں بغیربرداشت کے ہی چھوڑ دیں اور کاشت سی3.

(جاری ہے)

4دن پہلے برداشت کرلیںاگربیج خریدکرلگاناہوتوشروع موسم میںجب فصل برداشت کی جاتی ہے اس وقت اچھابیج خریدکرکسی سایہ دارجگہ پررکھیںاوراس پر4سی7سینٹی میٹرمٹی کی تہہ بچھادیںتا کہ کاشت تک گنڈیاںمحفوظ رہیںبرداشت کی ہوئی ہلدی کی گنڈیوں کو اچھی طرح صاف کرکے پانی میںایک گھنٹہ تک ابالیں جب گنڈیاں ہاتھ سے دبانے پرنرم معلوم ہوں توپانی سے نکال کر دھوپ میں ڈال دیںیہ گنڈیاں10سی8دن میں خشک ہو جائیں گی اگرمطلع ابرآلودہوتو ہلدی نہ ابالیںکیونکہ پھرہلدی جلدخشک نہیں ہوتی اوراس کی اندرونی رنگ خراب ہوجاتی ہے ابر آلودموسم میں ہلدی کوبھون کرخشک کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :