آئی ایم ایف کےساتھ معاہدےکی خفیہ شرائط سامنےآنا شروع ہوگئیں
آئی ایم ایف نے چین، سعودی عرب اوریواے ای کے قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کی شرط عائد کی، یہ ممالک یقین دہانی کروائیں گے کہ آئندہ مالی سال کے قرضوں کی مدت میں توسیع کریں گے،جبکہ آئی ایم ایف خود وقت پر قرض وصول کرے گا۔سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی
ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مئی 2019 15:42
(جاری ہے)
جبکہ آئی ایم ایف خود پاکستان کے ساتھ قرضوں کی واپسی کی مدت میں اضافہ کرنے کوتیارنہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے چین، یواےای اورسعودی عرب سے یقین دہانی لینے کا بھی کہا ہے۔ یہ یقین دہانی کہ وہ آئندہ مالی سال میں ادا کیے جانے والے قرضے کی مدت میں توسیع کریں گے۔ حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے کوعوام اورپارلیمنٹ سے مسلسل چھپا رہی ہے۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پہلے کبھی کسی بھی ملک سے اس شرط پرعملدرآمد کرنے کا نہیں کہا۔ آئی ایم ایف کی لازمی شرائط پرعملدرآمد کے تحت ڈالرکواوپن مارکیٹ کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیا۔ اسی طرح گیس پٹرول اوربجلی کے نرخوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔ رضا ربانی نے کہا کہ حکومت نے کم آمدن والے گیس صارفین کیلئے بلوں میں اضافہ تجویزکیا ہے۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ صنعتکارسرمایہ داروں کیلئے گیس کے نرخوں میں کمی تجویزکی گئی ہے۔ یہ وہ معاشی قیمت ہے جو پاکستان کو ادا کرنا ہوگی۔ دوسری جانب ن لیگی رکن قومی اسمبلی بیگم سیما جیلانی نے کہا کہ ہر روز روپے کی قیمت میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدہ ہونے کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں، حکومت معاشی محاذ پر ناکام ہوچکی ہے،آئی ایم ایف معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے اور معاہدے کی تمام تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیں، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے مہنگائی کا ریکارڈ قائم کردیا ہے،موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام خود کشیاں کرنے پرمجبور ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی کنٹرول ایم آئی ایف نے سنبھال لیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.