پاکستانی بینکنگ اینڈ فائنانس پروفیشنلز ان کویت کی جانب سے افطار تقریب کا اہتمام

مہمانِ خصوصی سفیر پاکستان غلام دستگیر تھے۔ صدر پاکستانی بینکنگ اینڈ فائنانس پروفیشنلز اِن کویت محمد طاہر بشیر نے معزز مہمان عزت مآب سفیر پاکستان اور دیگر مہمانان، جن میں اشعر شہزاد ڈپٹی ہیڈ آف مشن، ڈاکٹر عمر جاوید کمیونٹی ویلفئیر اتاشی اور نوید صابر کمرشل ونگ ایمبیسی آف پاکستان بھی شامل تھے، کا شکریہ ادا کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 مئی 2019 15:44

پاکستانی بینکنگ اینڈ فائنانس پروفیشنلز ان کویت کی جانب سے افطار تقریب ..
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2019ء) پاکستانی بینکنگ اینڈ فائنانس پروفیشنلز ان کویت نے اپنے ممبران کے اعزاز میں سالانہ افطار کا اہتمام کیا، جس کے مہمانِ خصوصی سفیر پاکستان غلام دستگیر تھے۔ صدر پاکستانی بینکنگ اینڈ فائنانس پروفیشنلز اِن کویت محمد طاہر بشیر نے معزز مہمان عزت مآب سفیر پاکستان اور دیگر مہمانان، جن میں اشعر شہزاد ڈپٹی ہیڈ آف مشن، ڈاکٹر عمر جاوید کمیونٹی ویلفئیر اتاشی اور نوید صابر کمرشل ونگ ایمبیسی آف پاکستان بھی شامل تھے، کا شکریہ ادا کیا، اسکے علاوہ ممبران کی بھرپور تعداد اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔


غلام دستگیر، سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے اپنی مصروفیات کے باوجود شرکت فرما کر پی بی ایف پی کے کے ممبران کی حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آمد پر فرداً فرداً ہر ممبر سے ملاقات کی اور ممبران کی کثیر تعداد کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ آپ نے بعد میں مہمانوں کے ساتھ غیر رسمی ماحول میں گفتگوکی اور ممبرز کے حالات سے آگاہی حاصل کی اور پاکستانی ویزوں پر ممبرز کو حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

محمد طاہر بشیر، صدر پی بی ایف پی کے، نےاپنی آرگنائزیشن کے ممبرز کے لئے اس پروگرام پر خوشی کا اظہار کیا۔ مہمان پُر تکلف مہمان نواز ی سے لطف اندوز ہوئے آخر میں محمد طاہر بشیر نے سب مہمانوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مزید پروگرامز، جن کا پی بی ایف پی کے اہتمام کرتی ہے، میں شمولیت کی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :