دُبئی میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا

2018ءمیں 27سو افراد کو منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 20 مئی 2019 15:46

دُبئی میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،20 مئی 2019ء) سال 2018ءدُبئی میں منشیات فروشی کے انسداد کے حوالے سے بہت مثبت سال ثابت ہوا ہے۔ گزشتہ سال اینٹی نارکوٹکس پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 501کلو گرام منشیات پکڑی گئی۔ جبکہ 2017ءمیں منشیات کی پکڑی جانے والی مقدار 340 کلو گرام تھی۔ اس طرح سال 2018ءمیں ضبط کی گئی منشیات 2017ءکے مقابلے میں 47فیصد زیادہ رہی۔

2018ءمیں پولیس نے منشیات کے کئی مقامی اور بین الاقوامی گروہوں کا قلع قمع کیا۔ پکڑی جانے والی منشیات میں سب سے زیادہ مقدار بھنگ، ہیروئن اور چرس کی تھی۔ یہ بات دُبئی پولیس کے اینٹی نارکوٹک ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل خالد بن معاضیہ نے بتائی ۔ دُبئی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال منشیات فروشی اور نشہ استعمال کرنے کے جُرم میں 2,734 افراد کو زیرِ حراست لیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ 2017ءمیں اس نوعیت کے جرائم پر 2,553 افراد پکڑے گئے۔ زیادہ گرفتاریاں منشیات استعمال کرنے پر ہوئیں جن میں پندرہ سال کی عمر کا ایک لڑکا بھی شامل تھا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سے 857 میں سے ایسے تھے جن کی عمریں 18سے 25 کے درمیان تھیں۔ جبکہ 15 سے 17 سال کے ملزمان کی گنتی 8 تھی۔ سال 2018ءمیں منشیات سے متعلق 1,833 کیسز درج ہوئے جبکہ 2017ءمیں ان کیسز کی گنتی 1,742 تھی۔ منشیات فروشی کی بناءپر 2018ءمیں 324 افراد کی گرفتاریاں عمل میں آئیں جبکہ 2017ءمیں ان کی گنتی 199نوٹ کی گئی تھی۔ 2018ءمیں 19.6 ملین نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں جبکہ 2017ءمیں ان کی گنتی 19.3 تھیں۔

متعلقہ عنوان :