فیصل آباد ،کاٹن فیکٹری کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپیمالیت کی روئی کی گانٹھیں جل گئیں

پیر 20 مئی 2019 16:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء)فیصل آباد میں کاٹن فیکٹری کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپیمالیت کی روئی کی گانٹھیں جل گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق سمندری روڈ پرواقع فیکٹری کے گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی،آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ اس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی6 گاڑیوں نے دو گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔