چترال اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

پیر 20 مئی 2019 16:07

چترال اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ..
چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) چترال اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال اور گرد و نواح میں پیر کی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر پر کوہ ہندوکش ریجن میں تھا ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ کئی کچے مکانات کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔