Live Updates

ایک افطار سے بنی گالا سے لال حویلی تک چیخیں سنائی دے رہی تھیں، اویس قادر شاہ

کل تو صرف حکومت کو ایک کرنٹ لگا ہے، عید قرباں سے پہلے کئی بکرے قربان ہوں گے،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

پیر 20 مئی 2019 16:21

ایک افطار سے بنی گالا سے لال حویلی تک چیخیں سنائی دے رہی تھیں، اویس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ ایک افطار سے بنی گالا سے لال حویلی تک چیخیں سنائی دے رہی تھیں، کل تو صرف حکومت کو ایک کرنٹ لگا ہے، عید قرباں سے پہلے کئی بکرے قربان ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شیخ رشید کو حکومت جانے سے نہیں اپنی وزارت بچانے کی فکر ہے، وہ ہمیشہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ اوروں پر ڈالتے ہیں۔

(جاری ہے)

اویس قادرشاہ نے کہا کہ عمران خان سے اپوزیشن کی جانب سے کسی نے این آر او نہیں مانگا ، این آر او دینا حکومت کے بس کی بات نہیں۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ وفاقی وزرا اپوزیشن کی افطار کی وجہ سے ساری رات سو نہیں پائے، کل تو صرف حکومت کو ایک کرنٹ لگا ہے، عید قرباں سے پہلے کئی بکرے قربان ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا ایک افطار سے بنی گالا سے لال حویلی تک چیخیں سنائی دے رہی تھیں۔یاد رہے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ سارے نیب اور این آراو زدہ گندے انڈے ہیں، جو ایک جگہ جمع ہورہے ہیں، یہ لوگ اپنے لئے خود گڑھاکھودرہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات