مقبوضہ بیت المقدس، اسرائیلی وزیر زراعت کی قیادت میں یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ داخل، مقدس مقام کی بے حرمتی

پیر 20 مئی 2019 16:45

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) قابض صہیونی وزیر زراعت اور انتہا پسند سیاستدان اوری ارئیل کی قیادت میں یہودی آباد کاروں کے گروپ مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی اسپیشل یونٹ کے اہلکاروں کی طرف سے یہودی آبادکاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہا پسند یہودی لیڈر ارئیل نے اپنے ساتھ آنیوالے آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ میں مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ اس کے بعد یہودی آباد کاروں نے باب السلسلہ کو باہر نکلنے کیلئے استعمال کیا اور وہاں پر بھی اشتعال انگیز حرکات کی گئیں۔ خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز دھاوے روز کا معمول بن چکے ہیں اور آئے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار قبلہ اول میں گھس کرمقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :