Live Updates

تاریخ میں پہلی دفعہ کاشتکاروں کو24گھنٹے کے اندر گندم کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں، انصر مجید خان نیازی

پیر 20 مئی 2019 16:45

تاریخ میں پہلی دفعہ کاشتکاروں کو24گھنٹے کے اندر گندم کی ادائیگیاں کی ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت انصر مجید خان نیازی نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ کاشتکاروں کو 24گھنٹے کے اندر گندم کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں ۔ ماضی میں اس کے برعکس کاشتکاروں کو ذلیل وخوار کر کے آڑھتیوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا جاتا تاکہ وہ کاشتکاروں کو لوٹ لیں ۔ پاکستان تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق کاشتکار کو خوشحال بنانے کیلئے انقلابی پالیسیاں متعارف کروا رہی ہے ۔

سرسبز او رہرے بھر ے پاکستان کی منزل اب قر یب پہنچ چکی ہے ۔ حکومت کاشتکاروں کا ہر صورت تحفظ یقینی بنا رہی ہے ۔ ا س امر کا اظہار انہوں نے گندم خرید مہم کے سلسلہ میں آسیانوالہ ، ہلال پور او ر سیال موڑ پر قائم گندم خریداری مراکز کے موقع پر کاشتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ خوراک کے افسران اور متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی کے باعث اس د فعہ گندم خریداری مراکز پر ٹرالیوں کی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں نہ کاشتکارپیسوں کیلئے ذلیل وخوار ہورہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کاشتکار کی طرف سے ابھی تک حق تلفی کی شکایت بھی سامنے نہیں آئی ۔ انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ وہ تمام علاقوں کا از سر نو سروے کر کے کاشتکاروں سے گندم خریدیں ۔

انہوں نے سنٹرز پر کمپیوٹرائز کنڈوں کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہد ایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو گندم ذخیرہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیںایسے ذخیرہ اندوزوں کو نشان عبرت بنایا جائیگا ۔ صوبائی وزیر انصر مجید خان کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ ڈویژن بھر کے گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروںکی سہولت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ محکمہ خوراک کے پاس گندم کو ذخیرہ کرنے کے وسیع گودام موجود ہیں ۔ اس طرح ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے اب تک کئی من گندم برآمد کر کے سرکاری گوداموں میں لائی جاچکی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات