نادرا کے میگا سنٹر کے عملے کاخاتون سے مبینہ ناروا سلوک ،زبردستی باہر نکال دیا

خاتون کارروائی کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچ گئی ، ڈی جی نادرا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

پیر 20 مئی 2019 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) نادرا کے میگا سنٹر کے عملے نے خاتون درخواست گزار سے مبینہ ناروا سلوک کرتے ہوئے زبردستی سنٹر سے باہر نکال دیا ، خاتون نے عملے کیخلاف کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست جمع کرا دی ، ڈی جی نادرا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ طلب کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ بادامی باغ کی رہائشی خاتون سائرہ اپنے قومی شناختی کارڈ پر درج عمر میں ترمیم کیلئے نادرا کے میگا سنٹر آئی ۔

(جاری ہے)

جہاں مبینہ طور پر عملے کی جانب سے بات نہ سننے پر خاتون نے ناراضی کا اظہار کیا جس پر عملے نے نہ صرف خاتون سے بد سلوکی کی بلکہ اسے زبردستی سنٹر سے بھی باہر نکال دیا ۔ خاتون نے عملے کے خلاف کارروائی کیلئے تھانہ سول لائنز میں تحریری درخواست جمع کرا دی ہے ۔دوسری جانب ڈی جی نادرا لاہور نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انچارج سنٹر کو فوری طلب کر کے معاملے پر آگاہی حاصل کی اور واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے کر رپورٹ طلب کر لی ۔

متعلقہ عنوان :