لاہور کینٹ ریلوے سٹیشن پر خیبر میل، تیز گام، جعفر ایکسپریس اور بزنس ایکسپریس ٹرینیں آتے جاتے رکا کریں گی‘ناصر نذیرڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر

پیر 20 مئی 2019 16:50

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلنے والی تیزگام 7-اپ/8-ڈاون، پشاور سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس 39-اپ/40-ڈاون، پشاور سے کراچی کے درمیان چلنے والی خیبر میل (1-اپ/2-ڈاون) اور لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی بزنس ایکسپریس (33-اپ/34-ڈاون) ٹرینوں کو لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر آتے جاتے رکنے کی تاحکمِ ثانی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کیلئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن عامر نثار چوہدری کی ہدایت پر ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر ناصر نزیر نے متعلقہ برانچز سمیت متعلقہ ریلوے سٹیشنز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے یہ فیصلہ وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ہدایت پر لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے اضافی رش کو کنٹرول کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے خاص طور پر لاہور کینٹ ریلوے سٹیشن کی دور و نزدیک کی تمام رہائشی سوسائیٹیز کے ریلوے مسافر مستفید ہونگے۔