گوگل نے چینی کمپنی ہواوے سے رابطے ختم کرنے کا آغاز کر دیا

موبائل ٹیلی فونز میں استعمال ہونے والا ایک آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ گوگل ہی کی ملکیت ہے،رپورٹ

پیر 20 مئی 2019 16:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے چینی ٹیلی کوم کمپنی ہواوے کے ساتھ اپنے رابطے ختم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ موبائل ٹیلی فونز میں استعمال ہونے والا ایک آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ گوگل ہی کی ملکیت ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خود اینڈرائڈ نامی ادارے نے بھی چینی کمپنی سے تعلق ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل اور اینڈرائڈ نے یہ فیصلہ واشنگٹن حکومت کی جانب سے ہواوے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دئیے جانے کے بعد کیا۔ ٹرمپ انتظامیہ مختلف چینی کمپنیوں کے ساتھ ٹیکنالوجی شیئرنگ کو بھی ممنوع قرار دے چکی ہے۔ ان کمپنیوں سے کاروباری روابط اب واشنگٹن کی اجازت سے ہی قائم کیے جا سکیں گے۔ گوگل نے یہ رابطے مکمل طور پر منجمد کر دینے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔