پنڈی بھٹیاں،مسا فروںکے روپ میں ڈاکوئوں نے ڈرائیور اور مسا فر وںکو لوٹ لیا

پیر 20 مئی 2019 16:55

پنڈی بھٹیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) سرگو ھا سے گو جرانوالہ جانے والی ویگن میں تین افرادچوک بائی پاس سے سوار ہوئے ٹھٹھہ اصا لت کے قر یب لو ٹ ما ر کر کے فرار ہو گئے۔ مسا فروںکے روپ میں ڈاکوئوں نے ڈرائیور اور مسافروںکو لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق مسافر ویگن نمبری ایل آر جے 5151 جیسے ڈرائیور جہا نگیر چلا رہا تھا سرگودھا سے گوجرانوالہ جا رہی تھی۔ چو ک با ئی پاس پنڈی بھٹیاں سے مسافروں کے روپ میں تین ڈاکو سوار ہوئے راستہ میں ڈا کوئوں نے ڈرائیور اور مسافروں پر اسلحہ تان لیا اور لوٹ مار کر کے ٹھٹھہ اصا لت کے قر یب ویگن سے اتر کر فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :