لاہور کینٹ ریلوے سٹیشن پر خیبر میل، تیز گام، جعفر ایکسپریس و بزنس ایکسپریس ٹرینیں آتے جاتے رکا کریں گی،ناصر نذیر

پیر 20 مئی 2019 17:54

لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلنے والی تیزگام (7-اپ/8-ڈاوٴْن)، پشاور سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس (39-اپ/40-ڈاوٴْن)، پشاور سے کراچی کے درمیان چلنے والی خیبر میل (1-اپ/2-ڈاوٴْن) اور لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی بزنس ایکسپریس (33-اپ/34-ڈاوٴْن) ٹرینوں کو لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر آتے جاتے رکنے کی تاحکمِ ثانی اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کیلئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن عامر نثار چودھری کی ہدایت پر ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر ناصر نذیر نے متعلقہ برانچز سمیت متعلقہ ریلوے سٹیشنز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔یاد رہے یہ فیصلہ وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ہدایت پر لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے اضافی رش کو کنٹرول کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔اس فیصلے سے خاص طور پر لاہور کینٹ ریلوے سٹیشن کی دور و نزدیک کی تمام رہائشی سوسائیٹیز کے ریلوے مسافر مستفید ہونگے۔