لاہورکے طلباء و اساتذہ کاایوانِ کارکنانِ تحریکِ پا کستان کا مطالعاتی دورہ

پیر 20 مئی 2019 17:54

لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) گورنمنٹ کمیونٹی ہائی سکول مزنگکے طلباء اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اور لاہور گریژن کالج‘ ٹائون شپ کی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے ریلوے زبیدہ انڈسٹریل سکول برائے خواتین‘ لوکوشیڈ کالونی‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد158تھی۔