پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین چین کے سفیر کی ملاقات،

باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 20 مئی 2019 17:56

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین چین کے سفیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین چین کے سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چین کے سفیر یائو جنگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔