شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ(شیوا) جی ایم سی سکھر کے زیر اہتمام ملازمین کی کام چھوڑ علامتی بھوک ہڑتال

پیر 20 مئی 2019 18:08

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ(شیوا) جی ایم سی سکھر کے زیر اہتمام مطالبات تسلیم نہ ہونے کے خلاف ملازمین نے پرنسپل جی ایم سی کے دفتر کے سامنے کام چھوڑ علامتی بھوک ہڑتال کرتے ہوئے نعرے بازی کی، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مظاہرے کی قیادت ریاض احمد بھیو،برادی خان گڈانی،یار محمد کٹپر،محمد افضل مہر و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شیوا کی جانب سے مطالبات کے حصول کیلئے جاری احتجاج کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ اور وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلا عطاء الرحمن نے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو یقین دلایا تھا کہ انکے جائز مطالبات جن میں بونس الاؤنس، دو عدد ایمبولنس، سنئر ملازمین کی ڈی پی سی،سن کوٹہ سمیت دیگر مطالبات تین دن کے اندر حل کئے جائینگے لیکن افسوس ایک ماہ گذرنے کے باوجود ابتک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوئے جس کی وجہ ملازمین شدید مایوسی کا شکار ہیں۔