اہم ریلوے اسٹیشنز پر جدید ایل ای ڈیز کی تنصیب شروع

پیر 20 مئی 2019 18:12

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ریلوے راولپنڈی ڈویژن کے اہم اسٹیشنز پر جدید ایل ای ڈیز کی تنصیب شروع کر دی گئی۔ ریلوے ذرائع نے بتایاکہ یہ ایل ای ڈیز’’ انوریکس سولر انرجی کمپنی ‘‘ نے فراہم کی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سید منور شاہ نے بتایا کہ انوریکس سولر انرجی کمپنی نے راولپنڈی ،چکلالہ اور دیگر ریلوے سٹیشنز کے لئے بڑی ایل ای ڈی سکرینز فراہم کی ہیں تاکہ ریلوے سٹیشن پر مسافروں اوران کے عزیز و اقارب حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے ساتھ ساتھ انہیں انٹریٹنمنٹ کی معیاری سہولت بھی فراہم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :