طوفان باد وباراں ،رمضان سستا بازار پبلک پارک مری روڈ بحال

پیر 20 مئی 2019 18:12

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) طوفان باد وباراں سے متاثر ہونے والے رمضان سستا بازار پبلک پارک مری روڈ کو بحال کر دیا گیا۔ گذشتہ روز طوفانی بارش کی وجہ سے سستا رمضان بازار کے ٹینٹ بجلی کی تاروں پر گرنے سے مکمل طور پر تباہ ہو چکاتھا۔

(جاری ہے)

ڈی سی راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ الیکٹرک کرین کی مدد سے بجلی کی تاروں پر گرے ہوئے ٹینٹس کو فوری طور پر ہٹاکر سستا رمضان بازار کو مکمل طور پربحال کریں۔ڈی سی راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھا وا نے سستا رمضان بازار کوفوری طور پر بحال کرنے والی ٹیموں کی انتھک محنت اور کوششوں کو سراہا۔