سوڈان میں عبوری عسکری کونسل اور فریڈم اینڈ چینج فورسز بات چیت جاری رکھنے پر متفق

فریقین ایک کمیٹی تشکیل دینے پر بھی متفق ، دھرنا دینے والوں کو درپیش واقعات کی تحقیق کی پیروی کرے گی

پیر 20 مئی 2019 18:19

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) سوڈان میں عبوری عسکری کونسل اور اپوزیشن کی فریڈم اینڈ چینج فورسز کے درمیان اس بات پر اتفاق ہو گیا ہے کہ ملک کے انتظامی امور چلانے کے لیے ایک کونسل کی تشکیل کے حوالے سے مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں۔اس سلسلے میں فریقین کے درمیان بات چیت اتوار کی شب 9 بجے شروع ہونے کے بعد پوری رات جاری رہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈانی عسکری کونسل کے ترجمان جنرل شمس الدین کباشی کے مطابق بات چیت میں یہ طے پایا ہے کہ اٴْن تمام سابقہ نکات پر ثابت قدم رہا جائے گا جن پر پہلے اتفاق رائے ہو چکا ہے۔کباشی نے مزید کہا کہ فریقین ایک کمیٹی تشکیل دینے پر بھی متفق ہو گئے ہیں جو دھرنا دینے والوں کو درپیش واقعات کی تحقیق کی پیروی کرے گی۔ترجمان نے باور کرایا کہ سمجھوتے کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات ریپبلکن پیلس میں جاری رہیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بات چیت کے نتیجے میں ایک حتمی معاہدہ سامنے آ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :