مکہ مکرمہ میں ہسپتال سے نومولود بچی اغوا کرنے والی خاتون کی شناخت

سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ پوری طاقت اور سختی سے نمٹیں گے،ترجمان پولیس

پیر 20 مئی 2019 18:22

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) مکہ مکرمہ میں پولیس کے میڈیا ترجمان محمد الغامدی نے کہاہے کہ 11 رمضان کو جدہ ضلع کے ایک ہسپتال سے نومولود بچی کو اغوا کرنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اغوا کار ایک مقامی خاتون ہے جس کی عمر 50 سے 60 برس کے درمیان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان نے بتایاکہ مکہ مکرمہ صوبے کی پولیس نے باور کرایا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ وطن ، شہریوں اور مقیم افراد کی سیکورٹی کی خواہاں ہے۔ پولیس نے کہا کہ سیکورٹی ادارے معاشرے کے امن ، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ پوری طاقت اور سختی سے نمٹیں گے۔