یو اے ای میں سرکاری اور نجی ملازموں کو عید الفطر پر پانچ چھٹیاں ملنے کا امکان

فیصلے کا مقصد ہے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان مزید ہم آہنگی پیدا ہواور قومی معیشت کو فائدہ پہنچے

پیر 20 مئی 2019 18:22

یو اے ای میں سرکاری اور نجی ملازموں کو عید الفطر پر پانچ چھٹیاں ملنے ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے ہیومن ریسورسز نے رواں سال عیدالفطر کے لئے 29 رمضان سے 3 شوال تک کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ غالب امکان یہی ہے کہ رواں سال عیدالفطر 5 جون کو ہو گی یعنی رمضان کے 30 روزے مکمل ہوں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی کابینہ نے رواں سال ہونے والے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ امسال سے یو اے ای کے سرکاری اور نجی شعبوں میں عام تعطیلات ایک ہی دن سے ہوا کریں گی۔

اس فیصلے کا مقصد ہے کہ سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان مزید ہم آہنگی پیدا کی جائے اور قومی معیشت کو مزید فائدہ پہنچے۔امارات کے رہائشیوں کو 3 جون کی شام کو شوال کا چاند نہ نظر آنے کی صورت میں رمضان کے 30 روزے رکھنے ہونگے اور ساتھ ہی وہ 5 تعطیلات سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :