صوابی ،پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں ہیروئن اور چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر بین الضلاعی سمگلر گرفتار کر لیا

پیر 20 مئی 2019 18:25

․صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) تورڈھیر ضلع صوابی کی پولیس نے بھاری مقدار میں ہیروئن اور چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر بین الضلاعی سمگلر گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کو اطلاع ملی تھی کہ لاکھوں روپوں کی منشیات ایک موٹر کار کے ذریعے پشاور سے موٹر کار کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس پنجاب سمگل کی جائے گی جس پر ڈی پی او کی ہدایت پر تورڈھیر پولیس نے ناکہ بندی کر دی اس دوران ایک موٹر کار نمبرLEA6441کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار تیز کردی جس پر پولیس نے تعاقب کر کے موٹر کار کو قابو کر لیا تلاشی لینے پر ان کے خفیہ خانوں سے دو کلو ہیروئن اور تین کلو چرس برآمد کرکے موٹر کار ڈرائیور ملزم منیر مسیح کر گرفتار کر لیا۔

سمگلر منیر مسیح ولد جیمز مسیح سکنہ پشاور کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کی گئی۔