مانسہرہ ڈب نمبر 2شیل پمپ ڈکیتی میں ملوث 5ملزمان گرفتارکرلئے گئے

پیر 20 مئی 2019 18:25

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) مانسہرہ ڈب نمبر 2شیل پمپ ڈکیتی میں ملوث 5ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔ ذرائع کے مطابق شبیر احمد ولد عطاء اللہ نے اپنی موبائل شاپ ہونے والی چوری کی تھانہ سٹی میں 16 مئی 2019 کورپورٹ درج کرواتے ہوئے کہاکہ کی رات 12بجکر 05منٹ پر وہ اپنی دوکان آزاد جنرل سٹور ڈب نمبر 2نزد شیل پمپ موجود تھا کہ اچانک چارمسلح افراد میری دوکان میں داخل ہوئے اور ایک شخص دوکان کے باہر کھڑا ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوکان کیاندر موجود چاراشخاص نیاسلحہ کی نوک پر دکان میں موجود دراز سے نقعد رقم 60ہزار نکال لئے اور فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے۔شبیر احمد کی رپورٹ پرتھانہ سٹی مانسہرہ میں 382/34ppcکے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی عاصم بخاری اور کیو۔آر۔ایف۔ٹیم مانسہرہ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کوگرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں حیدرولدالطاف حسین ساکنہ شنکیاری روڈمانسہرہ۔یاسرولدمحمدریاض ساکنہ سری پھلڑہ،عقیل ولدسائیں محمدساکنہ سری پھلڑہ، شاہ زیب ساکنہ جبڑی مانسہرہ ،سمیرولدمحمدریاض ساکنہ پھل کیری شامل ھیں۔گرفتار ملزمان سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور سرقہ شدہ رقم برآمد کرلی گئی ہے ۔