بنوں، پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے، 19 مجرمان ،123مشتبہ افراد گرفتار

پیر 20 مئی 2019 18:28

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پیز کی زیرِ قیادت ضلع بنوں میں مختلف ایس ایچ اوز نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کرکے ذیل گرفتاریاں اور برآمدگیاں عمل میں لائی گئیں۔ تھانہ کینٹ،تھانہ سٹی، تھانہ صدر، تھانہ بسیہ خیل، تھانہ ٹاؤن تھانہ غوریوالہ، تھانہ میریان، تھانہ بکا خیل، تھانہ ککی اور تھانہ منڈان نے کاروائیاں کرکی19مجرمان اشتہاری اور123مشتبہ افراد گرفتار کیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح دیگر ملزمان کے قبضے سی10 عدد کلاشنکوف 04عدد بندوق، 44عدد پستول معہ1075عدد کارتوس مختلف بور جبکہ2735گرام چرس اور 1700ماچس بم /چائینہ پٹاخے برآمد کیں۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن شپ نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرکے سینکڑوں موٹر سائیکلز اور ملزمان کو گرفتار کیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کھلا پیغام ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہے اس لئے عوام کو چاہیے کہ ہوائی فائرنگ، چائینہ پٹاخے، آتش بازی، ون ویلنگ سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔