ڈیرہ اسماعیل خان، دو چوکیداروں میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق

پیر 20 مئی 2019 18:28

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) پنیالہ کے علاقہ وانڈاکالی میں مٹھہ بورنگ کے قریب ایک کمپنی کے دوچوکیداروں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بناپر جھگڑے کے بعدایک چوکیدار کی فائرنگ سے دوسراجاں بحق ہوگیا،نواب پولیس نے مقتول کے بیٹے کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید کی حدود میں وانڈاکالی کے علاقہ میں مٹھہ بورنگ کے قریب نامعلوم وجوہات کی بناپرنوازخان اورزردعلی نامی دوچوکیداروں کے درمیان لڑائی ہوئی۔

اس دوران نواز خان نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے زردعلی کو قتل کردیا واقعے کے بعد ملزم چوکیدارموقع سے فرارہوگیا۔تھانہ نواب شہید پولیس نے مقتول کے بیٹے کی رپورٹ پر چوکیدارملزم نوازخان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔