فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی طرف سے افطار ڈنر ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، تاجروں اور صنعتکاروں کی شرکت

پیر 20 مئی 2019 18:34

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر سید ضیاء علمدار حسین نے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے علاوہ سرکردہ تاجروں اور صنعتکاروں کے اعزاز میں پُر تکلف افطار ڈنر دیا۔ جس میں ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی اور دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان نے بھی شرکت کی۔ افطاری کے فوری بعد سرینا ہوٹل میں ہی باجماعت نماز مغرب کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس تقریب میںاراکین قومی اسمبلی فیض اللہ کموکا، شیخ خرم شہزاد، میاں فرخ حبیب ، ممبر پنجاب اسمبلی لطیف نذر ، شکیل شاہد، سینئر نائب صدر میاں تنویر احمد ، سیکرٹری جنرل عابدمسعود ، سابق صدر میاں جاوید اقبال،انجینئر محمد سعید شیخ، مزمل سلطان، میاں آفتاب احمد، چوہدری محمد نواز، انجینئر احمد حسن، شیخ فاروق یوسف ، حاجی محمد امین ، عاصم منیر، حاجی محمد سلیم ، شاہد ممتاز باجوہ ، خالد محمود شاہ، رانا محمد سکندر اعظم ، حبیب الرحمن گل ، شاہد احمد شیخ، حاجی محمد رمضان، رانا اکرام اللہ ، امجد علی امجد، کاشف ضیاء، قراة العین ساہی، چوہدری طلعت محمود، خالد مُکھی، رانا فیاض ، حاجی گلزار احمد، عبید اللہ شیخ، عابد عزیز، عامر سلیمی، سیٹھ محمود اکبر، ڈاکٹر حبیب اسلم گابا ، حاجی طالب حسین رانا، یعقوب اعوان، اللہ داد تارڑ، چوہدری محمد اصغر ، اجمل فاروق، نصیر وہرہ، سرتاج صدیقی، حاجی محمد عابد، محمد سعید، حلیم اختر ملک اور ندیم اللہ والاکے علاوہ دیگر مہمانوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔