لاڑکانہ، ٹرانسپورٹرز اتحاد نے گیس سیلنڈر ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو شرائط سے آگاہ کردیا

پیر 20 مئی 2019 18:55

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) مسافر بردار گاڑیوں سے پانچ روز میں گیس سیلنڈر ہٹانے کی ایس ایس پی کی وارننگ کا معاملہ، ٹرانسپورٹرز اتحاد نے نیو بس اسٹینڈ پر منعقدہ ہنگامی اجلاس میں گیس سیلنڈر فوری ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو شرائط سے آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چانڈکا وین اینڈ بس اونرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر زنوار جاوید مٹھانی کے نیو بس اسٹینڈ پر منعقد ہوا جہاں عہدیداروں سمیت سو سے زائد ٹرانسپورٹرز ڈرائیورز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گاڑیاں گیس پر چلانے پر اتفاق کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل حسن علی کیہری کا کہنا تھا کہ وین، بسسز اور گاڑیوں سے پانچ روز میں گیس سیلنڈر کے خاتمے کے احکامات منظور نہیں، ہائی کورٹ کے احکامات کا ڈراوا دے کر ایس ایس پی مسعود بنگش حراساں کر رہے ہیں، جن عدالتی احکامات کا کہا جا رہا ہے وہ گاڑیوں سے گیس سیلنڈر اتارنے کے معاملے پر ہمارا کیس حیدرآباد ہائی کورٹ میں 2015 سے چل رہا ہے، اب ہائی کورٹ کے 2019 کے احکامات کی بات کی گئی ہے لیکن پہلے وہ احکامات دکھائے جائیں، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نئے اضافی کراؤں کی فہرست جاری کرے پھر گیس سیلنڈر اتار دیں گے۔

متعلقہ عنوان :