اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

پیر 20 مئی 2019 19:46

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کے حوالے سے الیکشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر مذہبی امور کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پیر نورالحق قادری کی جانب سے نا مکمل کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ الیکشن کمیشن میں نور الحق قادری کی نااہلی کی درخواست دائر کی جو الیکشن کمیشن نے مسترد کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے اور الیکشن کمیشن کو درخواست پر دوبارہ سماعت کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔