Live Updates

سیاسی مداری ایک بار پھر عوامی مفادات کے لیے نہیں بلکہ ذاتی مقاصد کے لیے اکھٹے ہورہے ہیں،مصورخان غازی چیئرمین ڈیڈک

پیر 20 مئی 2019 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) چیئرمین ڈیڈک ملاکنڈ و رکن صوبائی اسمبلی پیر مصورخان غازی نے کہاہے کہ سیاسی مداری ایک بار پھر عوامی مفادات کے لیے نہیں بلکہ ذاتی مقاصد کے لیے اکھٹے ہورہے ہیں ،لیکن انکے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ عوام جان چکے ہیں کہ کون ملک کو اندھیروں اور بحرانوں سے نکال سکتے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں ایک مثبت تبدیلی اور ترقی و خوشحالی کا انقلاب آئیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔

اس موقع پر پی ٹی ائی تحصیل درگئی کے جنرل سیکریڑی سلمان خان بھی موجود تھے،وفود نے چیئرمین ڈیدک کو اپنے مسائل و مشکلات کے بارے میں تفصیل سے اگاہ کیا۔

(جاری ہے)

پیر مصور خان غازی نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف امن وامان کی حالت خراب تھی بلکہ ہر چیز بکتا تھا حقدار کو اس کا حق نہیں مل رہاتھا،رشوت ،کرپشن ،کمیشن اور بدعنوانی عام تھی انہوں نے کہا کہ آج میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر لوگ بھرتی ہورہے ہیں اور حقدار کو اس کا حق مل رہاہے ،انہوں نے کہا کہ روٹی، کپٹرا،مکان کے نعرے والے اور دیگر مختلف سیاسی مداری نئے لبادے میں عوام کو دھوکہ دینے کے لیے سرگرم ہیں لیکن وہ یاد رکھیں کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام میں سیاسی شعور پیدا کیا ہے اب یہ سیاسی مداری عوام کو کبھی دھوکہ نہیں دینگے ،انہوں نے کہا کہ حلقہ نیابت میں عنقریب تعمیراتی کاموں کاجال بچھا دیاجائیگاجس سے سابقہ محرومیوں کے ازالہ ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کے بیشتر مسائل و مشکلات بھی حل ہو جائینگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات