ڈاکٹر بابر اعوان لالہ موسی میں واقع کائرہ ہاوس پہنچ گئے، قمر زمان کائرہ سے ان کے صاحبزادے کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار، مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی

پیر 20 مئی 2019 19:51

لالہ موسی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سے ان کے صاحبزادے اسامہ کائرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈاکٹر بابر اعوان نے لالہ موسی میں واقع کائرہ ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی ناگہانی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی دعا کی ۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ بیٹے کی وفات بہت بڑا صدمہ ہے، اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ حادثہ میں وفات پانے والے دونوں نوجوانوں کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر ذمان کائرہ نے ڈاکٹر بابر اعوان کی آمد پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں دوستوں نے مجھے سہارا دیا ہے جس پر میں ان کا مشکورہ ہوں ۔اس موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان کے صاحبزادے عبداللہ بابر اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔